پیر 15 اگست 2022 - 16:50
آیت اللہ جعفر سبحانی کی ثقافتِ مطالعہ کی ترویج پر تاکید

حوزہ / حضرت آیت اللہ جعفر سبحانی نے عوامی کتب خانوں کے اراکین کی دینی مسائل پر توجہ دینے کی اہمیت پر تاکید کی اور اس سلسلے میں عوامی کتب خانوں کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ جعفر سبحانی نے صوبہ قم کے عمومی کتب خانوں کے سربراہ مہدی توکلیان سے ملاقات میں اس ادارے کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے انہیں عمومی مطالعہ کی ترقی اور ترویج کو اہمیت دینے پر تاکید کی۔

آیت اللہ سبحانی نے پبلک لائبریریوں کی جانب مطالعہ کے لئے جذب کرنے میں کی جانے والی کوششوں پر فعال لائبریرینز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

امام صادق (ع) انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام علی رضا سبحانی نے بھی اس ملاقات میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا: امام صادق (ع) کے کتب خانہ میں کام کرنے والے لائبریرین انتہائی فعال اور عوامی جذبات کا خیال رکھنے والے افراد ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ عوامی کتب خانوں کے ساتھ ہمارا تعاون جاری رہے گا۔

حجۃ الاسلام سبحانی نے مزید کہا: امام صادق (ع) انسٹی ٹیوٹ کے مطابق عوامی کتب خانہ نہ صرف لوگوں کی علمی ترقی کا باعث ہے بلکہ اس کتابخانہ میں لائبریری کے اراکین کے دینی، اخلاقی اور ثقافتی پہلوؤں پر توجہ دینا بھی ہماری ترجیحات میں سے ایک ہے۔

آیت اللہ جعفر سبحانی کی ثقافتِ مطالعہ کی ترویج پر تاکید

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .